ایمن خان کراچی کی تمام اداکارائوں پر بازی لے گئیں

مختلف نجی ٹی وی چینلز پر آن ایئر چھ ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

بدھ 25 اپریل 2018 12:53

ایمن خان کراچی کی تمام اداکارائوں پر بازی لے گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کراچی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن خان کراچی کی تمام اداکارائوں پر بازی لے گئیں،مختلف نجی ٹی وی چینلز پر آن ایئر چھ ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ایمن خان اس وقت کراچی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ بن چکی ہیں جن کی مختلف نجی ٹی وی چینلز پر چھ ڈرامہ سیریل پیش کی جا رہی ہیں جبکہ مزید مختلف ٹی وی چینلز کی پانچ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہیں جس کی وجہ سے اس وقت ایمن خان کراچی کی سب سے مقبول اداکارہ تصور کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :