ٹی وی چینلز اپنے شوز میں بھارتی گانوں اور ثقافت کا مکمل بائیکاٹ کریں ‘اسلم شیخ

بدھ 25 اپریل 2018 12:53

ٹی وی چینلز اپنے شوز میں بھارتی گانوں اور ثقافت کا مکمل بائیکاٹ کریں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے مارننگ شوز کے ساتھ ٹی وی چینلز کے مزاحیہ پروگرامز میں بھارتی گانوں کی مخالف میں آواز بلند کر دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم بھارت کو ظالم قرار دیتے ہیں کہ اس نے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں کے شہریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب انہی کی ثقافت کو بھی اپنے پروگراموں میں پرموٹ کرتے ہیں یہ دوغلی پالیسی کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ۔

ہمیں بھارتی ثقافت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے مگر اس کے بالکل برعکس ہمارے ٹی وی چینلز بھارتی ثقافت کو پرموٹ کرنے پر لگے ہوئے ہیں جو کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام ٹی وی چینلز سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے شوز میں بھارتی گانوں اور ثقافت کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :