پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سال 2018کا فوڈ لائسنس نہ بنوانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

بدھ 25 اپریل 2018 12:53

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سال 2018کا فوڈ لائسنس نہ بنوانے والوں کے خلاف سخت ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سال 2018کا فوڈ لائسنس نہ بنوانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے فوڈ لائسنس نہ بنوانے والوں کو حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔زرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی طرف سے لائسنس نہ لینے والوں کو متنبہ کیا گیا ہے اور لائسنس نہ لینے والوں کو 31اپریل کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔

نوٹس مین مزید کہا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے تک تمام فوڈ بزنس آپریٹرز لائسنس کا حصول یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈیڈ لائن کے بعد چیکنگ کے دوران لائسنس کی عدم موجودگی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011کی سیکشن 32کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی اورقانون کے مطابق ایک سال تک قید یا 5لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔نوٹس میں پہلے سے لائسنس شدہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو لائسنس کی تجدید کرونے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ لائسنس کی فیس الائیڈ بنک کی کسی بھی شاخ میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے سال 2018میں اب تک 35379 لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :