Live Updates

چیف جسٹس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی کارکردگی کو لوگوں کے سامنے لا کر تحریک انصاف کا پو ل کھول دیا ‘ ثوبیہ خان

بدھ 25 اپریل 2018 12:47

چیف جسٹس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی کارکردگی کو لوگوں کے سامنے لا کر تحریک ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی نائب صدر و ایم پی ا ے ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی کار کردگی کو لوگوں کے سامنے لا کر تحریک انصاف کی کارکردگی کا پو ل کھول دیا ‘ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ‘ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت تو چیف جسٹس کو تسلی بخش جواب تک نہ دے سکے ‘ انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی وزراء خود بات کرنے کی طاقت نہیں رکھتے بلکہ ہر معاملے میں بنی گالا کی طر ف دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کے صوبائی وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں دعوی ٰ کررہے تھے کہ ایل آر ایچ میں بہتری آئی ہے وہ بہتری کہاں گئی کیونکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو حالیہ دورہ ایل آر ایچ میں لوگوں نے شکایات کے انبار لگائے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات