آئیندہ الیکشن میں ٹکٹ صرف اسے دوں گا جو ۔۔۔۔ ؟ نواز شریف نے اہم اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 12:16

آئیندہ الیکشن میں ٹکٹ صرف اسے دوں گا جو ۔۔۔۔ ؟ نواز شریف نے اہم اعلان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگ کے اہم ترین ذمہ داران کو واضح طور پر کہہ دہا ہے کہ آئیندہ الیکشن میں صرف اس کو ٹکٹ دوں گا جو اسمبلی میں بولنے کادم خم رکھتے ہو اور مشکل حالات میں میرا ساتھ دے سکتے ہوں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ان تمام پارٹی رہنماؤں کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جو گزشتہ کچھ روز سے نواز شریف کے حق میں نہیں بول رہے اور ان کے بیانیے پر عمل نہیں کر رہے۔جب کہ دوسری طرف اہم ترین شخصیت نے نواز شریف سے کہا کہ ان حالات میں اراکین اسمبلی اور وزرا کے ساتھ ایسا رویہ نہ اپنائیں کیونکہ ایسا رویہ رکھنے سے پاڑتی کو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔