نیب کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر نواز شریف حکومت سے نالاں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 12:08

نیب کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر نواز شریف حکومت سے نالاں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) نیب کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف حکومت سے نالاں ہو گئے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسمبلی میں نیب،عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف قرارداد نہ لانے اور نیب کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر نواز شریف اپنی ہی حکومت سے سخت نالاں ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے لندن میں اہم پارٹی رہنماؤں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن اداروں کیو جہ سے میں اور میرا خاندان مصیبت میں پڑے ہیں ان کے خلاف اسمبلی میں بات کیوں نہیں کی جاتی؟ اسحاق ڈار نے بھی کہا ہے کہ لگتا ہے یہ حکومت ہماری نہیں ہے۔

نواز شریف نے حکومتی ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ آپ کی گرفت اتنی کمزور ہے تو میں شاید کوئی اور فیصلہ کر لیتا۔نواز شریف نے اپنے بیانیے پر عمل در آمد نہ کرنے والوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔