اگر ہوائی سفر کیا تو فالج کا خطرہ ہو سکتاہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 11:57

اگر ہوائی سفر کیا تو فالج کا خطرہ ہو سکتاہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آپ 6سے 8 ہفتے ہوائی سفر نہ کریں ورنہ آپ کو فالج کاخطرہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت بیرون ملک علاج کی غر ض سے مقیم ہیں۔جب کہ دوسری عدالت نے بھی اسحاق ڈار کو طلب کیا ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں لیکن ڈاکٹرز اجازت نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپ 6سے 8ہفتے ہوائی سفر نہ کریں ورنہ آپ کو فالج کاخطرہ ہو سکتا ہے۔میرے ساتھ سل کا مسئلہ ہے کل بھی ڈاکٹرکو چیک کروانا ہے۔ممکن ہے کہ وہ سفر کی اجازت دے دیں۔چیف جسٹس کو اپنی تمام طلبی رپورٹس بھجواؤں گا۔بر طانیہ میں چھوٹی رپورٹس نہیں بنتی یہاں رپورٹس کی تصدیق فارن منسٹری کرتی ہے۔میرے زیادتی ہوئی کہ چھوٹی عدا لتیں میری رپورٹس کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتی رہی ہیں۔اور مجھے مفرور قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :