چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا چالان کرنے والے موٹروے پولیس اہلکار کوبڑی سزا دیدی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 11:43

چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا چالان کرنے والے موٹروے پولیس اہلکار ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2018ء) ایک سال قبل نیشنل موٹروے اینڈ ہائی وے سے بر طرف کیا جانے والا ملازم ابھی بھی بے روزگار ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضیاء اللہ نامی شخص کا قصور یہ تھا کہ اس نے 2016میں چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا چالان کر دیا تھا۔ضیاء اللہ کا نظم و ضبط کی کارروائی کے تحت پہلے تبادلہ صوابی سے گوادر کیا گیا۔

اور تب کچھ مضحکہ خیز الزمات لگا کر پٹرولنگ افسر کے منصب سے تنزلی کر کے ہیڈ کانسٹبل بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے شوکاز نوٹس جاری کیے اور پھر ضیاء اللہ کو نوکری سے بر طرف کر دیا گیا۔ضیاء اللہ انصاف چاہتا ہے لیکن اس کا محکمہ گزشتہ دس ماہ سے وضاحت فراہم کرنے میں سستی سے کام لے رہا ہے دوسری طرف حکومت نے اس وقت این ایچ اے کے چئیرمین جن پر چالان کیا گیا تھا۔ان کو انعام میں پوسٹنگ دی۔ ضیاء اللہ وہ اہلکار ہے جسے وزیراعظم نے توصیفی ایوارڈ سے نوازا تھا۔ 2016 میں غیر معمولی کارروائی پر ضیا ء اللہ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام سمیت محکمہ جاتی ایوارڈ کی بھی سفارش کی گئی۔لیکن ضیاء اللہ نے اس نا خوشگوار واقعے کی وجہ سے یہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :