نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں
تازہ ترین : 1

نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں

چیف جسٹس ثاقب نثار کی بطور لاء سیکرٹری اور جج اپوائنٹمنٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ہی ہاتھ ہے

نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اپریل 2018ء) معروف صحافی بابر ستار کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بطور لاء سیکرٹری اور جج اپوائنٹمنٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ہی ہاتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف نے چیف جسٹس کی بطور جج تعیناتی پر سوال اٹھا دئیے۔جس متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی بابر ستار کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

کیونکہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جج بننے سے پہلے بہت اچھی پیرکٹس تھی۔اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جوانی میں ہی بہت اچھے سول اور کرمنل وکیل سمجھے جاتے تھے۔اور اس زمانے میں جج ججوں کی تعیناتی نہیں کرتے تھے بلکہ اس کی سمری پہلے گورنر کے پاس جاتی تھی پھر اور اس کے بعد وہ وزیراعظم کے آفس سے قبول ہونے کے بعد صدر کے پاس جایا کرتی تھی۔اور جب میاں ثاقب نثار لاء سیکرٹری لگے تو اس وقت وزیر اعظم نواز شریف تھے۔اور جب ثاقب نثار جج بنے تب بھی نواز شریف نے میاں ثاقب نثار کی صدر سے سفارش کی تھی۔اس لیے اگر نیب نیب تفتیش کرے گی تو پھر نواز شریف سے بھی سوال کیا جائے گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 11:29:15

اس خبر پر آپ کی رائے‎