اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، حویلیاں کے متعدد عطائیوں کے کلینک سیل

بدھ 25 اپریل 2018 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر II گلفام شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے حویلیاں کے متعدد عطائی کلینک کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد دو گلفام شاہ نے حویلیاں جی ٹی روڈ پر بیٹھے عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد برائے نام کلینک کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اطلاع ملتے ہی کئی دیگر نام نہاد کلینک چلانے والے افراد اپنے کلینکس بند کر کے فرار ہو گئے۔

موقع پر پکڑے جانے والے افراد کے خلاف اے سی گلفام شاہ نے کارروائی کر کے ان کی کلینکس کو سیل کر دیا۔ سید گلفام شاہ نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ انسانی جانوں سے کھیلنا بڑا جرم ہے، بغیر کسی ڈگری اور سرکاری سند کے یہ لوگ عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں، ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کہ عوام کے ساتھ ظلم کرنے والے افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :