مسلم لیگ ن کیلئے بُری خبراہم ترین رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

تحصیل ناظم مانسہرہ خرم شہزاد خان سواتی نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی

بدھ 25 اپریل 2018 11:00

مسلم لیگ ن کیلئے بُری خبراہم ترین رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) تحصیل ناظم مانسہرہ خرم شہزاد خان سواتی نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی۔ جماعت میں شمولیت کا فیصلہ ممبران تحصیل کونسل سے باہمی مشاورت کے بعد تحصیل کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کیا ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تحصیل ناظم مانسہرہ خرم خان سواتی نے ممبران تحصیل کونسل مانسہرہ جماعت اسلامی کے ضلع رہنمائوں حافظ مسعود، بابا وقار، ڈاکٹر طارق شیرازی سمیت دیگر کی موجودگی میں کہا کہ باعزت طور پر مسلم لیگ (ن) میں تھا اور اب جماعت اسلامی میں باعزت طور پر ممبران تحصیل کونسل کی مشاورت سے شامل ہو رہا ہوں، فیصلہ عوامی ترقی و خوشحالی کے حل کیلئے کیا ہے۔