ڈپٹی کمشنر نے گھنول سکول کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق بچی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، سٹاف کو معطل کردیا

بدھ 25 اپریل 2018 11:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول گھنول کے زیر تعمیر ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی 7 سالہ علیزہ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سکول کا جملہ سٹاف معطل کر دیا، ڈی ای او کو 10 دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے پرائمری سکول گھنول کا دورہ کیا اور سکول تعمیر کے دوران واٹر ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے والی بچی کے لواحقین سے ملاقات کی۔

اے سی نے سکول کے ٹینک کا معائنہ کیا اور اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی۔ ڈپٹی کمشنر نے غفلت برتنے پر سکول کے تمام سٹاف کو معطل کر کے ڈی ای او مانسہرہ کو اس حوالہ سے رپورٹ دو دن میں جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :