ضلع کونسل ایبٹ آباد کے پہلے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کا خیرمقدم، شوکت ہارون خان کا خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ضلع کونسل کے پہلے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل کے پہلے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے اپوزیشن اراکین کا ہال میں آمد پر بھرپور خیرمقدم کیا گیا اور اجلاس میں سب سے پہلے خطاب کا موقع بھی اپوزیشن رکن شوکت ہارون خان کو دیا گیا۔ ضلع کونسل کے کنوینر سردار وقار نبی نے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک کی بجائے قومی ترانے سے کرانے کیلئے سب کو کھڑا ہونے کیلئے کہا لیکن ممبران نے نشاندہی کی جس پر انہوں نے پہلے تلاوت کرائی اور اس کے بعد قومی ترانہ سنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :