محکمہ بہبودِ آبادی کے فلاحی مراکز شاہ مقصود، بگڑہ اور چنگی بانڈی کے زیراہتمام ویلج کونسل بگڑہ میں مشترکہ مکالمہ کا انعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 11:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) محکمہ بہبودِ آبادی کے فلاحی مراکز شاہ مقصود، بگڑہ اور چنگی بانڈی کے زیراہتمام ویلج کونسل بگڑہ نمبر دو کے آفس میں مشترکہ مکالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم محمد مسکین، نائب ناظم شہباز خان اور ممبران محمد زمان خان، چن ویز، جاوید خان، راشد خان، فوزیہ بی بی اور امتیاز بی بی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بہبودِ آبادی کے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس قاضی قمر محمود، خورشید احمد، صداقت خان اور محسن علی نے بلدیاتی نمائندگان کو محکمانہ سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی مراکز میں اسلامی تعلیمات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بچوں کی بہترین پرورش اور تعلیم و تربیت کے پیشِ نظر پیدائش میں مناسب وقفہ کی مشاورت اور خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عام بیماریوں کی ادویات بھی مفت دی جاتی ہیں۔ اس موقع پر بلدیاتی نمائندگان سے خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی مہم میں تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔ ویلج کونسل بگڑہ نمبر دو کے ناظم اور ممبران نے محکمہ بہبودِ آبادی کے فیلڈ سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔