کمیشن کے تحت بولان میڈیکل کالج کوئٹہ (محکمہ صحت ) کی مختلف آسامیوں کے لئے منعقد ہونے والے ایم سی کیوز ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

بدھ 25 اپریل 2018 00:30

کوئٹہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے تحت بولان میڈیکل کالج کوئٹہ (محکمہ صحت ) کی مختلف آسامیوں کے لئے منعقد ہونے والے ایم سی کیوز ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا کے جس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ( گائنا لوجی ) ( بی ۔

(جاری ہے)

18) کیلئے ڈاکٹر فہمیدہ ناہید ولد بہرام خان ، مومی گل ولد محمد انور ، ڈاکٹر رخشندہ نیلو فر ولد رئیس کرم خان اور تسلیم قادر ولد غلام قادر ، اسسٹنٹ پروفیسر ( آرتھو پیڈ ک سرجری ) ( بی ۔

18) کیلئے ڈاکٹر وزیر احمد ولدمیر محمد اور ڈاکٹر محمد اسلم ولد حاجی عبدالرحمن جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ہیما ٹولوجی ( پیتھالوجی ) (بی ۔ 18) کیلئے عائشہ صمد ڈوگر ولد عبدالصمد ڈوگر، حیات اللہ ولدحاجی پار الدین اور شمیلہ طاہر ولد محمد رمضان کا میاب قرار پائے ہیں ۔ مذکورہ آسامیوں کیلئے انٹر ویو کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔