بلوچستان میں پاک فوج اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت

بدھ 25 اپریل 2018 00:30

کوئٹہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس اہلکاروں پرحملوں اور جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔

(جاری ہے)

منگل کو ’’اے پی پی ‘‘ کے مرکزی سینئرنائب صدر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے نوجوانوں پرحملے بزدلانہ فعل ہے بلوچستان میں پاک فوج اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردی اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں بلوچستان میں ماضی کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے، آج کے افسوسناک کی واقعات میں شہید ہونے جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن کاسورج جلد طلوع ہوگا۔