جتنی جلدی ہو سکے پاکستان آنا چاہتا ہوں،اسحاق ڈار
ڈاکٹر وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے،جتنی جلدی ہو سکے پاکستان آنا چاہتا ہوں،اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے،میرے خلاف کرپشن، کک بیک یا کمیشن کا کوئی کیس نہیں،مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
بدھ 25 اپریل 2018 00:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے ڈاکٹروں نے مجھے ابھی 6 سے 8 ہفتے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہونی چاہیئے کہ یہاں کی رپورٹ غلط نہیں ہو سکتی کیونکہ رپورٹ کی یہاں کی وزارت خارجہ تصدیق کرتی ہے،اس کے بعد میں یہ رپورٹ بھیجتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوئر کورٹ میں بھی یہی زیادتی کی گئی ہے اور ہر میڈیکل رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا اور بڑی تیز کارروائی کرتے ہوئے مجھے مفرور قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے،میں آج بھی چیلنج کرتا ہوں کہ دنیا بھر میں کوئی بھی شخص کھڑا ہو کے یہ کہے کہ کسی نے مجھے ایک روپے کا بھی فائدہ دیا ہو،میرے خلاف کسی کرپشن، کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں ہے، گزشتہ 34 سال سے مسلسل ٹیکس ادا کر رہا ہوں جس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے جسے میں عدالت میں بھی پیش کر چکا ہوں۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2013ء میں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا اور مجھے بطور وزیر خزانہ ذمہ داریاں سونپی گئیں تو پاکستان کی وہ معیشت جو کہ دیوالیہ ہونے جا رہی تھی اسے ہم نے مستحکم کیا جس کا دنیا نے بھی اعتراف کیا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.