چین میں پائے جانے والے جناتی مچھروں کے پروں کا پھیلاؤ 11.15 سینٹی میٹر ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 اپریل 2018 23:47

چین میں پائے جانے والے جناتی مچھروں کے پروں کا پھیلاؤ 11.15 سینٹی میٹر ..

چین کےصوبے سیچوان میں ماہرین   کو ایسے مچھر ملے ہیں جن کے پروں کا پھیلاؤ 11.15 سینٹی میٹر ہے۔
انسیکٹ میوزیم آف ویسٹ چائنا(Insect Museum of West China) کے منتظم زہاؤ لی نے بتایا کہ ان مچھروں کا تعلق دنیا کے سب سے بڑے مچھروں کی قسم  Holorusia mikado سے ہے۔   یہ مچھر پچھلے سال  چینگڈو میں کوہ کینگ چنگ کے  دورے میں ملے تھے۔
یہ مچھر سب سے پہلے   1876 میں جاپان سے  برطانوی   ماہر حشریات  جان اوباڈا ویسٹ وڈ کو ملے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہی ان کا نام  Holorusia mikado رکھا تھا۔ اس قسم کے مچھروں کے پروں کا پھیلاؤ عام طور پر 8 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ یہ مچھر انسانی خون کی بجائے شہد نبات یا نیکٹر پر گزارہ کرتے ہیں۔ ان مچھروں کا دوران حیات چند دن ہوتا ہے۔زہاؤ نے بتایا کہ دنیا میں مچھروں کی ہزاروں اقسام ہوتی ہیں جن میں سے صرف 100 قسم کے مچھر انسانی خون پیتے ہیں یا انسانوں کے  لیے مشکلات کھڑی کرتے ہیں۔ یہ مچھر چینگڈو  کے پہاڑی علاقوں میں 2200 میٹر سے کم بلندی پر پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :