سگی ماں نے گھر بنانے کے لیے 14 سالہ بیٹی بیچ ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 23:21

سگی ماں نے گھر بنانے کے لیے 14 سالہ بیٹی بیچ ڈالی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اپریل 2018ء ) :سگی ماں نے گھر بنانے کے لیے 14 سالہ بیٹی بیچ ڈالی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماں کی ممتا ایسی بے حس ہوئی کہ اس نے چند پیسوں کے عوض اپنی ہی بیٹی کو فروخت کر ڈالا۔نجی ٹی وی کے معروف اینکر اقرار الحسن نے معاملے کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ ماں نے گھر بنانے کے لیے اپنی سگی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کر ڈالا اور خود اس فحاشی کے اڈے پر چھوڑ گئی۔

(جاری ہے)

معصوم لڑکی 7 دن تک فحاشی کے اڈے پر آنے وانے والے جنسی درندوں کا نشانہ بنتی رہی۔لڑکی کا پاسپورٹ بھی موجود تھا اور اسے بیرون ملک بیچنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں لیکن عین ٹائم پر بچی کو ریسکیو کر لیا گیا۔بچی کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی اپنی ماں سے محبت کرتی ہے اور اس کی ماں ہی اسے یہاں چھوڑ کر گئی ہے۔یہاں فحاشی اڈے پر انتہائی غلیظ قسم کے لوگ بھی آتے تھے جو اس کے ساتھ زبردستی کرتے۔تاہم اب بچی کو بازیاب کروا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :