پی ایس پی میں شامل ہونے والے اراکین سندھ اسمبلی کا پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اجلاس ایجنڈے کے مطابق نہ چلانے پر تشویش کا اظہار

منگل 24 اپریل 2018 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ایم کیوایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے اراکین سندھ اسمبلی نے پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اجلاس ایجنڈے کے مطابق نہ چلانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارکان اسمبلی ندیم راضی، ناہید بیگم، نائیلہ منیر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر حکومتی رکن کی آؤٹ آف ٹرن قرارداد لانا کہاں کا انصاف ہے ارکان اسمبلی محنت کرکے قانون سازی میں حصہ لیتے اور بل، قرارداد تیار کرتے ہیں لیکن ایوان میں انہیں اکثریت کے بل بوتے پر بلڈوز کردیا جاتا ہے آج کی کارروائی مکمل کئیے بغیر حکومتی رکن کی آؤٹ آف ٹرن قرارداد لی گئی جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کے کئی اہم بلز اور قراردادیں ٹیبل کئے بغیر اسپیکر نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا جو متعلقہ ارکان کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔