Live Updates

سندھ اسمبلی: رکن اسمبلی خرم شیر زمان کی پانی کی قلت سے متعلق تحریک التوا رائے شماری کے بعد رد کردی گئی

منگل 24 اپریل 2018 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیوٹ ممبر ڈے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کی ایک تحریک التوا جو پانی کی قلت سے متعلق تھی،ایوان میں رائے شماری کے بعد رد کردی گئی جس پر محرک نے احتجاج کیا اس موقع پر اپوزیشن کے دیگر ارکان نے بھی خرم شیر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے شور شرابہ کیا۔

تحریک التواء پیش کرنے کے معاملے پر خرم شیرزمان اور اسپیکر کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں سے میرے بھائی پانی کے معاملے پر ایوان میں بات کرتے چلے آ رہے ہیں اور حکومت اس معاملے پر کئی مرتبہ وضاحت دے چکی ہے۔ایوان کی کارروائی کے دوران نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کی فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کی قرارداد سندھ اسمبلی نے منظور کرلی ۔قرارداد پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ہیراسماعیل سوہو نے پیش کی تھی۔ ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعداسپیکر نے اجلاس جمعہ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات