سندھ اسمبلی : جلد کراچی کے شہریوں کے لئے مزید بسیں بھی آجائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ
منگل 24 اپریل 2018 23:22
(جاری ہے)
اسپیکر نے کہا کہ منی بس گرین بس اور دیگر بسیں آئیں گی ۔وزیر ٹرانسپورٹ نے ایوان کو بتایا کہ گرین لائن میٹروبس کے انفراسٹریکچر کا کافی کام باقی ہے ،گرین لائن میٹروبس کے کوریڈور پر اسوقت موٹرسائیکل بھی نہیں چل سکتی ۔
کراچی میں پبلک ترانسپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چار سال۔تک کراچی کے مختلف روٹس پر میٹروبس چلناشروع ہونگی ۔مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ: بسوں پر پیپلز بس سروس لکھا گیا ہے کیا یہ معاہدے میں تھا کہ بسوں پر پیپلز بس سروس لکھیں جس پر ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا مطلب عوامی بس سروس ہے ناصر شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سروس میں اتنا فائدہ نہیں ہوتا لیکن ہماری کوشش ہے شہر میں ٹرانسپورٹ شروع ہو انٹرا سٹی میں چھ سو بسیں کراچی کے لئے ہیں جو انشاء اللہ جلد شروع ہوجائیں گی ۔پی ٹی آئی کی ڈاکٹر سیما ضیا نے دریافت کیا کہ اس وقت کراچی میں کتنے روٹس ہیں وہاں کونسی ٹرانسپورٹ چل رہی ہے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ شہر بھر میں 110 روٹس ہیں ہم نے 30 روٹس کو ترجیح دی ہے ناصر شاہ نے کہا کہ جلدپنک بسیں شروع کرینگے جو صرف خواتین کے لئے ہونگی جس پر ڈاکٹر سیما جیا نے کہا کہ جب چلیں گی تب میں بھی اٴْس میں سفر کروں گی ۔ناصر حسین شاہ نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں کوئی ٹرانسپورٹرز نئی بسیں چلانے کے لئے تیار نہیں ہے ،ہماری کوشش ہے کہ نئی بسیں شہر میں چلائی جائیںان کی انشورنس کا ذمہ بھی ہم نے خود لیا ہے مگر پھر بھی کوئی ٹرانسپورٹر نہیں آ رہا ہے ،ہم تو ٹرانسپورٹرز کو تلاش کر رہے ہیں جو آئیں اور بسیں چلائیں ہم سہولیات فراہم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ نئی بس ہو اور جس روٹس پر آنا چاہے ہم اجازت دینگے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.