والدین اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کیلئے نہ دیں،ڈی ایس پی

منگل 24 اپریل 2018 23:20

لالہ موسیٰ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک محمود علی نے کہا ہے کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کیلئے نہ دیں، موٹر سائیکل سوار جان لیوا حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ون وے کی خلاف ورزی سنگین جرم اور حادثات کا باعث ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف تعلیمی اداروں، بس اڈہ جات پر طلبہ و طالبات اور ڈرائیوز کو لیکچر دیتے ہوئے کیا، انچارج ایجوکیشن ونگ سب انسپکٹر ناظم حسین بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ انہوںنے ڈرائیور حضرات پر زور دیا کہ مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اوور سپیڈ اور اوور لوڈنگ سے گریز کریں، مقررہ کرایہ سے زائد کی وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :