آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ حاصل کرے گی، توفیق بٹ

منگل 24 اپریل 2018 23:19

گوجرانوالہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سٹی گوجرانوالہ و رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کہا ہے کہ ہم نے ترقیاتی کاموں جبکہ مخالفین نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ بنائے ہیں،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہر ی میں حلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ در ایں اثنامسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کے لگائے گئے منصوبے شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں اور ہم قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو پرامن فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔