ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا عوام محاسبہ کرینگے، غلام دستگیر خان

منگل 24 اپریل 2018 23:19

گوجرانوالہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا عوام محاسبہ کرینگے، زرداری اور نیازی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں جو ملکی ترقی کے بدترین دشمن ہیں، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے تحفے دیئے جبکہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنیکا سہرامحمد نوازشریف کو جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میئر شیخ ثروت اکرام، چیئرمین ون یونٹی گروپ چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ، صدر جمیعت شیخ و جناح ہسپتال میاں محمد سلیم، حافظ بدر منیر شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔