Live Updates

مینار پاکستان کے جلسے کیلئے تحر یک انصاف کے لاہور میں5مقامات پر عوام رابطہ مہم کیلئے کیمپ

منگل 24 اپریل 2018 23:19

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) مینار پاکستان کی29اپر یل کے جلسے کیلئے تحر یک انصاف کے لاہور میں5مقامات پر عوام رابطہ مہم کیلئے کیمپ ‘تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنان شر یک ہوئے جبکہ تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ، عام انتخابات میں بھر پور کامیابی سے لاہور سمیت پورا پنجاب تحر یک انصاف کا قلعہ ثابت کر یں گے ‘تحر یک انصاف میں شامل ہونیوالوں کا سیلاب آنیوالاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عمران خان کی ہدایت پرسینیٹر چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصاف کے بھاٹی گیٹ ‘موچی دروازہ ‘دہلی دروازہ ‘شیر والا گیٹ اور شاہ عالم گیٹ میں لگائے جانیوالے کیمپوں سے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحر یک انصاف کے مر کزی نائب صدر شعیب احمد صدیقی سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے بھی کیمپوں کے دوروں سے خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات