پولیس تشدد سے ہلاک طالبعلم کے مقدمے میں گرفتار ملزم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 24 اپریل 2018 23:17

لاڑکانہ ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) تھانہ شہید الاہی بخش سیال میں 9 روز قبل پولیس تشدد سے ہلاک نویں جماعت کے طالبعلم کاشف شاہ کے مقدمے میں گرفتار ملزم جبار سیال کو گذشتہ روز تھانہ مارکیٹ پولیس نے سیکنڈ سول جج اینڈ جڈیشل مجسٹریٹ خالد حسین سومرو کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تھانہ مارکیٹ کے ایس ایچ او عبدالمالک کمانگر نے بتایا کہ کاشف شاہ کے مقدمے میں تھانے کے سابق ایس ایچ او اقبال کاندڑو، ہیڈ محرر جہان شاہ اور غفار سیال پہلے پولیس ریمانڈ پر ہے جبکہ اسی مقدمے میں گرفتار ملزم جبار سیال کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :