نگران وزیر اعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں معاملات لٹک گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 22:51

نگران وزیر اعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں معاملات لٹک گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارا- 24اپریل 2018) :نگران وزیر اعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں معاملات لٹک گئے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے لیے اہم ترین ٹاسک نگران وزیر اعظم کا انتخاب ہے۔اس حوالے سے ممکنہ نگران وزیر اعظم کے لیے 8 بڑے نام منظر عام پر آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیر اعظم کا نام کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ نگران وزیراعظم کےچناؤمیں حکومت اوراپوزیشن نے اپناامیدوار میدان میں نہ لانے کا فیصلہ کیاہے۔وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنگراں وزیراعظم کےلیے کوئی نام دینےسےکترانےلگے۔وزیر اعظم نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا ٹاسک خورشید شاہ کو دے رکھا ہے جبکہ خورشید شاہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم از خود کوئی نام دیں جس پر ابھی تک معاملہ لٹکا ہوا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔