سندھ اسمبلی :نادرانے شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ

کردیا،صوبائی مشیر شمیم ممتاز کی نکتہ اعتراض پر نشاندہی،اسپیکر آغا سراج درانی اس معاملے پہ قرارداد لائیں

منگل 24 اپریل 2018 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔ کارروائی کے آغاز میںصوبائی مشیر شمیم ممتاز نے اپنے ایک نکتہ اعتراض پر نشاندہی کی کہ نادرانے شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو شناختی کارڈ دو سو روپے میں بنتا تھا وہ چار سو کا ہو گیا ہے۔اور جو چار سو کا بنتا تھا اب وہ آٹھ سو کا ہو گیا ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے پہ قرارداد لائیں اس پر ایوان میں بحث کرالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :