اقبال سٹیڈیم میںوالے ون ڈے پاکستان کر کٹ کپ کے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 24 اپریل 2018 22:59

اقبال سٹیڈیم میںوالے ون ڈے پاکستان کر کٹ کپ کے تمام تر ضروری انتظامات ..
فیصل آباد۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل ۱ٓباد میں ۱ٓج 25 اپریل بروزبدھ سے شروع ہونے والے ون ڈے پاکستان کپ کے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے پاکستان کپ کے انعقاد کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ ۱ٓپریشن شفیق احمد،صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن محمد انور، کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ50 ،50 اوورز پر مشتمل ڈے اینڈ نائٹ کپ 6 مئی تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ شہر بھر میں 14 مختلف مقامات پر ٹکٹوں کی فروخت کی جارہی ہے اور ٹھنڈی کھوئی کے قریب 100 اور 200 روپے کے ٹکٹس کی فروخت کیلئے سکس ونڈو کنٹینر بھی رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کپ کے خوشگوار ماحول میں انعقاد کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی کے ساتھ پارکنگ کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ محکموں کوانکی ذمہ داریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔