Live Updates

مراعاتی پیکج پر عمل درآمدنہ کرنے کیخلاف اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ

منگل 24 اپریل 2018 22:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا حکومت اور کالج اساتذہ کے مراعاتی پیکج پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف گورنمنٹ کالج چوک سے ریلی نکال کر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کالج اساتذہ نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کالج اساتذہ کے صدر عبدالحمید آفریدی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری اعظم خان کی موجودگی میں اتفاق ہوا تھاکہ کالج اساتذہ کو پیکج میں پانچ درجاتی فارمولا، بی ایس الائونس، پی ایچ ڈی، ایم فل الائونس، ہارڈ ایریا میں توسیع اور پرنسپل الائونس دینے کے مطالبات شامل تھے لیکن جب سمری وزیراعلیٰ تک پہنچی ہے تو اس نے مراعات کوکھلی طور پر مسترد کیا گیا ہے جبکہ پانچ درجاتی فارمولا انتہائی نامناسب اور ناقابل عمل شرائط عائد کی گئی ہیں جو کالج برادری کو نامنظور ہیں کیونکہ اس کے اثرات کالج اساتذہ پر انتہائی منفی مرتب ہوں گے اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر کالج اساتذہ کو اعتماد میں لے اور اس سمری سے ان شرائط کو خذف کردہ مراعات شامل کرکے منظوری دینے کا مطالبہ کیاہے تاکہ کالج اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہوسکے اور وہ بہتر طور سے اپنے فرائض منصفی ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ایسا نہیں کیا تو کالج اساتذہ تدریسی عمل کو روک اور سڑکوں پر احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات