سپریم کورٹ کی ایک ماہ کے اندر غیر ملکی جیلوں میں قید

پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

منگل 24 اپریل 2018 22:48

سپریم کورٹ کی ایک ماہ کے اندر غیر ملکی جیلوں میں قید
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق کیس میں ایک ماہ کے اندر تمام پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کوبتایا جائے کب پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے، منگل کو روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرچیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان کے مختلف ملکوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے موجود ہیں، پاکستانی قیدی سری لنکا اور تھائی لینڈ میں پھنسے ہوئے ہیں، بتایا جائے کہ کس بنیاد پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ختم کئے گئے ہیں،جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار نے عدالت کوبتایا کہ سری لنکا میں اس وقت 87 اور تھائی لینڈ میں 83 پاکستانی قید ہیں، جبکہ دوبئی میں 2700 ،یوکے میں 423 اور یمن میں بھی کچھ پاکستانی قید ہیں، چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ ایک ماہ کے اندر تمام قیدیوں کو وطن واپس لایا جائے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی ۔