اسلام آبادہائیکورٹ، امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی سے شہری کی موت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت 10روز کے لئے ملتوی

منگل 24 اپریل 2018 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی سے شہری کی موت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت 10روز کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزارت داخلہ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس کے مطابق عتیق قتل کیس میں کرنل جوزف کوبلیک لسٹ کردیاگیا ہے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ کرنل جوزف سفرنہیں کرسکتا۔عدالت نے حکم دیا کہ ویاناکنونشن کے مطابق معاملات حکومت پاکستان کوحل کرنے چاہئیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو ویانا کنونشن کامعاہدہ پڑھ کرسنایا۔عدالت نے مذید سماعت 10 دن تک کے لئے ملتوی کردی۔