37 ویں چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئین شپ عقیل خان نے جیت لی

منگل 24 اپریل 2018 22:46

37 ویں چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئین شپ عقیل خان نے جیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پی اے ایف آفیسرز میس پشاور میں کھیلی جانے والی 37 ویں چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئین شپ عقیل خان نے جیت لی۔ پاکستان کے بہترین کھلاڑی عقیل خان نے محمد عابدکوایک یکطرفہ مقابلہ کے بعد 6/0 اور6/1 سے شکست دی۔ جونئیر بوائز انڈر10- کے مقابلے میں حمزہ رومان نے اپنے حریف جمال خان کو 4/0 اور 4/1 سے شکست دی جبکہ انڈر 14 میں سمیع زیب نے عزیر کو 6/1 ، اور 6/1 سے شکست دی۔

انڈر 18 میں محمد شعیب نے عاقب خان کو 6/1 اور 6/1 سے شکست دی۔لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور نے ایشا جواد کو ایک یکطرفہ مقابلہ میں 6/1 اور 6/0 سے شکست دی۔ ویٹرنز ڈبلز مقابلے میں اسرار اور جہانزیب نے ایک یکطرفہ مقابلے میں اپنے حریفوں عرفان اللہ اور محمود خان کو 6/0 اور 6/4 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے اپنے مخالف محمد عابد اور عثمان رفیق کو 6/0 اور 6/2 سے شکست دی۔

فائنل کے اختتام پر ایئر کموڈور قیصر جنجوعہ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس پشاور جو کہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے جیتنے والے کھلاڑیوںمیں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ سلیم سیف اللہ خان ،صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 6 لاکھ انعامی مالیت کی یہ چیمپئن شپ 18 سے 24اپریل ، 2018تک کھیلی گئی جس میں کل سات کیٹیگریز میں پورے ملک سے تمام ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :