Live Updates

کھوٹے سکے عام انتخابات میں نہیں چلیں گے ،سعید غنی

منگل 24 اپریل 2018 22:46

کھوٹے سکے عام انتخابات میں نہیں چلیں گے ،سعید غنی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو کھوٹے سکے جمع کرنے کا شوق ہے۔ یہ کھوٹے سکے عام انتخابات میں نہیں چلیں گے بلکہ یہ کھوٹے سکے عمران نیازی کی جھولی میں چھید کر دیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ بات ان لوگوں کے لئے باعث شرم ہونی چاہیے جن کو عمران نیازی وکٹ کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وکٹ جب گرتی ہے تو میدان سے باہر نکل جاتی ہے اور پھر سیریز میں واپس کھیلنے نہیں آتی۔ سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ عمران نیازی کے سبز باغ سے متاثر ہوئے تھے وہ ان سے راستے الگ کر رہے ہیں۔ اب عمران نیازی کے پاس سیاسی بھگوڑے کرپٹ مافیا کی باقیات اور شاہ محمود قریشی جیسے سیاسی خانہ بدوش رہ گئے ہیں۔ لگتا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے ہی عمران نیازی کا ٹائیٹینگ ڈوب جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات