سی پیک کیلئے ان تھک محنت اور خدمات، وفاقی وزیر احسن اقبال کو ’چمپئن آف سی پیک ‘ سے نوازا گیا

منگل 24 اپریل 2018 22:43

سی پیک کیلئے ان تھک محنت اور خدمات، وفاقی وزیر احسن اقبال کو ’چمپئن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور داخلہ احسن اقبال کو سی پیک کے چمپئن کا خطاب سے نواز ا گیا ۔ یہ اعزاز انہیں سی پیک سمٹ اینڈ ایکسپو 2018 کے موقع پر ایونٹ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے میگا پراجیکٹ کیلئے ان کی ان تھک محنت اور خدمات کے صلے میں دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ڈان میڈیا گروپ کے زیر اہتمام کراچی میں جاری دو روزہ سی پیک سمٹ کا افتتاح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی پیک کے پاکستان کیلئے ثمرات پر خصوصی بریفنگ دی۔سمٹ میں پاکستان اور چین کی بڑی کمپنیوں کے علاوہ پاکستانی و چینی حکام، ماہرین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔ اس موقع پر سمٹ انتظامی کمیٹی کی طرف سے ڈان کے چیف ایگزیکٹو حمید ہارون نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے سی پیک کیلئے خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں چمپئن آف سی پیک قرار دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کو اعزازی شیلڈبھی پیش کی گئی ۔