وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس،تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا واک آئوٹ ،موجودہ حکومت مئی میں ختم ہوگی اس لیے اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی نہیں بناسکتی،مرادعلی شاہ ، حکومت ترقیاتی بجٹ میں مرضی کے منصوبے شامل کررہی ہے، پرویز خٹک ،اگر ہماری اہمیت نہیں تو ہمیں کیوں بلاتے ہیں ،عبدالقدوس بزنجو
منگل 24 اپریل 2018 22:43
(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)پربحث ہوئی جب کہ وفاقی حکومت غیرآئینی اقدامات کررہی ہے کیوں کہ موجودہ حکومت مئی میں ختم ہوگی اس لیے اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی موجودہ حکومت نہیں بناسکتی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سمری جب پیش کی گئی اس میں لکھا تھا کہ اس کی منظوری دی جائے، ہم نے وزیراعظم سے کہا کہ ووٹنگ کرالیں لیکن وہ زبردستی اس سمری کی منظوری لینا چاہتے تھے اور ہمیں کہا گیا کہ آپ کی منظوری کی ضرورت ہی نہیں ہے جس پر ہم نے کہا کہ منظوری کی ضرورت نہیں تو ہمارا یہاں بیٹھنے کا جواز نہیں اور ہم نے اجلاس سے واک آٹ کیا۔دوسری جانب وزیراعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہماری گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ یہی بحث رہی کہ آپ انصاف نہیں کررہے، پہلے بھی ہمارے ساتھ یہی دھوکا ہوتا رہا ہے جب کہ یہ ترقیاتی بجٹ میں مرضی کے منصوبے شامل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہماری سفارشات نہیں مانگی اور اپنی مرضی کی سفارشات شامل کرلی گئیں۔وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگر ہماری اہمیت نہیں تو ہمیں کیوں بلاتے ہیں جب کہ ہم نے اجلاس میں کہا کہ دو تین مہینے ہیں صرف اس کا بجٹ پیش کریں اور باقی بجٹ آنے والی حکومت کو بنانے دیا جائے۔اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلی واٹرپالیسی کی منظوری دے دی گئی، وزیراعظم سمیت چاروں وزرائے اعلی نے پاکستان واٹرچارٹرکے مسودے پر دستخط کیے جب کہ واٹر پالیسی پرعمل درآمد کے معاملات کے لیے واٹر کونسل قائم کردی گئی جس کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے، چاروں وزرائے اعلی بھی کونسل کے رکن ہوں گے اور وفاقی وصوبائی حکومتوں کے نمایندے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ 04-18/--440مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: حکومتی رٹ ختم، مسلح گروہوں کے تشدد میں ہوشربا اضافہ
-
ایلون مسک کا ’ٹیسلا کی بھاری ذمہ داریوں‘ کی وجہ سے بھارت کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان
-
’سبھی امریکی سیاستدان ایک جیسے‘، خود سوزی کرنے والے کا الزام
-
عراق میں فوجی اڈے پر حملہ، ایران نواز مسلح گروہ نشانے پر
-
سوشل میڈیا ہو یا مین سٹریم ن لیگ بیانیہ بنانے میں ناکام رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی کااعتراف
-
بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل واپس بنی گالا سب جیل منتقل کر دیاگیا
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
شمالی کوریا کا اٹیمی وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل کروزمیزائل کا تجربہ
-
پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور طویل المدتی بیل آئوٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹریو
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.