چوہدری نثار علی خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، قمر زمان کائرہ

چوہدری نثار اگر مسلم لیگ ( ن) کا اہم حصہ نہیں ہوتے تو نکالے جا چکے ہوتے ، رہنما پیپلز پارٹی

منگل 24 اپریل 2018 22:43

چوہدری نثار علی خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ چوہدری نثار اگر مسلم لیگ ( ن) کا اہم حصہ نہیں ہوتے تو نکالے جاتے۔ نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان ناراضگی چل رہی ہے نثار جیسے بندے کے جانے سے پارٹی کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان ن لیگ کا اہم حصہ ہے اور ان کا مسلم لیگ ن کے لئے بڑی خدمات ہے۔ چوہدری نثار کی نواز شریف سے ایک عرصے سے ناراضگی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ن لیگ کے لئے بہت اہمیت کے حامل شخص ہے۔ اگر وہ اہم نہ ہوتے تو کب سے پارٹی سے نکالے گئے ہوتے۔ چوہدری نثار کا ن سی35سال پرانہ تعلق ہے۔ نثار جیسے بندے پارٹی سے جانے سے پارٹی کو ڈینٹ لگ سکتا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ایک اچھا اور کھرا سیاستدان ہے ان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔۔