پاکستان اور ازبکستان کا دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور عوام کی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

منگل 24 اپریل 2018 22:38

پاکستان اور ازبکستان کا دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور عوام کی سطح پر روابط ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور عوام کی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اتفاق منگل کوبیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ازبک وزیر خارجہ کامل عبدالعزیزکے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وزرا ئے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور گہرے ثقافتی روابط کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے لئے ازبکستان کی بھرپور حمایت کو سراہا جسے ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آستانہ سربرا ہ اجلاس میں حتمی شکل دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :