ووٹ کو کاغذکا ٹکرا نہ سمجھا جائے ،ْ احسن اقبال

منگل 24 اپریل 2018 22:38

ووٹ کو کاغذکا ٹکرا نہ سمجھا جائے ،ْ احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ آئیے ایسے ایجنڈے پر متفق ہوںجس سے ووٹ کو کاغذ کا ٹکرا نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ایوان میں ارکان پارلیمنٹ نہیں عوام کے نمائندے بیٹھے ہیں ،ْہم مختلف نظریات رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم کسی محکمے کا انتظام نہیں چلاسکتے، ہم کوئی اقدام کریں تو صبح ہمیں اسٹے آرڈر دکھا دیا جاتا ہے، ہمارے عدالتی نظام کے اندر بھی ابتری ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی دوسرے پہ نگاہ لگائے بیٹھا ہے، ہر ادارہ اس چکر میں ہے کہ اس کے متعلق ٹکر یا خبر کیا بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :