Live Updates

عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گا ،ْطلال چوہدری

منگل 24 اپریل 2018 22:38

عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گا ۔ منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ درحقیقت عمران خان اور آصف علی زرداری ڈیل کر چکے ہیں جس کے مطابق عمران خان اور آصف علی زرداری ایک بار پھر عہدہ صدارت کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے عمران خان نے اکٹھے کیے لیکن اب وہ بیشک اپنا نام عمران سنجرانی بھی رکھ لیں ان کی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے عمران خان پر واضح کیا کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گاانہوں کہا کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں شرط لگانے کو تیار ہو کہ،اگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگئی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے جمع کرنے بعد عمران خان کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ لوٹے ہماری پارٹی سے نکلے ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عمران خان برطانوی پارلیمنٹ کے باہر والے کمرے میں جاکر بڑی خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات