کوئٹہ حملوں کی مذمت، دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے،وزیرداخلہ بلوچستان

دہشت گردوں کا قبروں تک پیچھا کرینگے، ایسے واقعات فورسز کومزیدمضبوط کرینگے ،گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 22:14

کوئٹہ حملوں کی مذمت، دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے،وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے امن وامان کی بحالی کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی فورسز کی قربانیوں کے باعث ہی صوبے میں امن و امان کا سورج طلوع ہوا ہے دہشت گردوں کی ان کی قبروں تک پیچھا کیا جائے گا دہشت گردی کے واقعات فورسز کو کمزور نہیں بلکہ مزیدمضبوط کریں گے ۔