کوئٹہ پھر لہو لہان ،خودکش حملے اورفائرنگ کے تبادلے میں6اہلکار شہید،15زخمی

سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 2 خودکش حملہ آور مارے گئے ، متعدد گاڑیوں و عمارتوں کو نقصان تینوں خودکش حملوںمیں 30 کلو گرام بارودی مواد بال بیئرنگ اور ہائی ایکسپلوزو استعمال کیا گیا صدر آزاد کشمیر کی کوئٹہ آمد کے سلسلے میں کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے خود کش حملے ناکام بناکر تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا،آئی ایس پی آر

منگل 24 اپریل 2018 22:14

کوئٹہ پھر لہو لہان ،خودکش حملے اورفائرنگ کے تبادلے میں6اہلکار شہید،15زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملے میں6 پولیس اہلکار شہیداور فرنٹیئر کور ، پولیس اہلکاروں سمیت15 افراد زخمی ہو گئے میاں غنڈی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اہلکاروں نے 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار زخمی ہو ئے اور متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، خودکش حملے کے موقع پر آزاد کشمیر کے صدر کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سیکورٹی الرٹ تھی جبکہ گزشتہ کئی روز سے کوئٹہ شہر میں تھریٹ کی وجہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تینوں خودکش حملوںمیں 30 کلو گرام بارودی مواد بال بیئرنگ اور ہائی ایکسپلوزو استعمال کیا گیا ائیر پورٹ روڈ پر خودکش حملہ نے اپنی موٹرسائیکل بی سی ٹرک کیساتھ ٹکرائی جس سے وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر دونامعلوم خودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی اہلکاروں اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں حملہ آور پوسٹ کے قریب ہی ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے دھماکے سے چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا اور 8 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں خودکش حملہ آروں نے 8 سی10 ہائی ایکسپلوزو بارود خودکش حملے میں استعمال کیا سیکورٹی فورسز کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ شروع کر دی اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کی سرچنگ کی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اسی دوران آزاد کشمیر کے صدر کی کوئٹہ آمد کے سلسلے میں کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کہ ائیر پورٹ روڈ پر تیسرے خودکش حملہ آور نے موٹرسائیکل کوبلوچستان کانسٹیبلری کے گشت کرنیوالے ٹرک کے قریب آکر اپنے آپ کو اڑا لیا جس سے ٹرک مکمل طورپر تباہ اور نزدیکی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا بجلی کے پول اور درخت ٹوٹ گئے خودکش حملے میں 6 پولیس اہلکارکریم بخش ، علی نواز ، عبدالحمید، رشید احمد، عبدالرشید، نذر محمد موقع پر شہید ہو گئے جبکہ دھماکہ میں7 اہلکار نثار احمد، جمال خان، شاہ نور، احمد علی، عدن خان، عاشق علی، ظہور احمد زخمی ہو گئے دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ائیر پورٹ روڈ پر خودکش حملے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور انسانی اعضاء دور دور بکھر گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے ائیر پورٹ اور میاں غنڈی کے رڈوں کو ٹریفک کے لئے بند کر کے جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے اور شواہد تحویل میں لے لئے خودکش حملے میں لاشیں دور دور جا گریں ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا 8 پولیس اہلکاروںکو سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ایم ایس سول سنڈیمن ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ ائیر پورٹ خودکش حملے میں زخمی ہونیوالوں کے علاج معالجے کی خودنگرانی کر تے رہے ائیر پورٹ روڈ پر ہونیوالے خودکش حملے میں حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس میں 15 سی20 کلو گرام ہائی ایکسپلوزو بارودی مواد جس میں بال بیئرنگ بھی استعمال کئے گئے تھے بم ڈسپوزل اسکواڈکی ٹیم نے دونوں خودکش دھماکوں کی جگہ کو سویپ اور آپریشن کے بعد کلیئر قرار دیدیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کے لئے محفوظ کر لئے پولیس نے دونوں حملوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے کا رروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق کوئٹہ میں 3 خود کش بمباروں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو خود کش بمباروں نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے میاں غنڈی میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ تیسرے حملہ آور نے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا۔

تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ اس دہشتگرد حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔دوسری جانب دہشت گردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبولینسوں کے ذریعے خود کش حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔