کوئٹہ ،آفتاب احمد خان شیر پائو کی کوئٹہ میں ہونیوالے خودکش بم دھماکوں کی مذمت

منگل 24 اپریل 2018 22:03

کوئٹہ ،آفتاب احمد خان شیر پائو کی کوئٹہ میں ہونیوالے خودکش بم دھماکوں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کوئٹہ میں ہونیوالے خودکش بم دھماکوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عوام اور فورسز نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اب دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات اٹھانی چا ہئے اور جب تک نیشنل پلان پر عملدرآمد نہیں ہو جاتا اس وقت تک ان واقعات کی روک تھام بہت مشکل ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے قومی وطن پارٹی بلوچستان کے رہنمائوں سمیع لونی ، جلیل مرانزئی، روح اللہ داوی اور دیگر سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بحرانوں سے دوچار ہے اور اب تک 80 ہزار سے زائد پاکستانی اور فورسز نے قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایک منظم پلان تیار کر کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کا رروائی کی جائے اور جب تک موثر کا رروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہونگے ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عوام اور فورسز نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اب دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات اٹھانی چا ہئے اور جب تک نیشنل پلان پر عملدرآمد نہیں ہو جاتا اس وقت تک ان واقعات کی روک تھام بہت مشکل ہے ۔