عقیل خان نے چیف آف دی ائیر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ جیت لی

منگل 24 اپریل 2018 22:00

عقیل خان نے چیف آف دی ائیر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پی اے ایف آفیسرزمیس پشاور میں کھیلی جانے والی 37 ویں چیف آف دی ائیر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئین شپ عقیل خان نے جیت لی۔پاکستان کے بہترین کھلاڑی عقیل خان نے محمد عابدکوایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 6/0اور6/1سے شکست دی۔ جونیئر بوائز انڈر10 کے مقابلے میں حمزہ رومان نے اپنے حریف جمال خان کو 4/0 اور 4/1 سے شکست دی جبکہ انڈر 14 میں سمیع زیب نے عزیر کو 6/1 ، اور 6/1 سے شکست دی۔

انڈر 18 میں محمد شعیب نے عاقب خان کو 6/1 اور 6/1 سے شکست دی۔لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور نے ایشا جواد کو ایک یکطرفہ مقابلے میں 6/1 اور 6/0 سے شکست دی۔ویٹرنز ڈبلز مقابلے میں اسرار اور جہانزیب نے ایک یکطرفہ مقابلے میں اپنے حریفوں عرفان اللہ اور محمود خان کو 6/0 اور 6/4 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے اپنے مخالف محمد عابد اور عثمان رفیق کو 6/0 ، اور 6/2 سے شکست دی۔

فائنل کے اختتام پر ائیر کموڈور قیصر جنجوعہ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس پشاور جو کہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے جیتنے والے کھلاڑیوںمیں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ سلیم سیف اللہ خان ،صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چھ لاکھ انعامی مالیت کی یہ چیمپئن شپ 18 سے 24اپریل ، 2018تک کھیلی گئی ۔جس میں کل سات کیٹیگریز میں پورے ملک سے تمام ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :