یوتھ لیڈر شپ لوڈ شیڈنگ اور پانی بحران کے خلاف ہڑتال کو کامیاب بنانے کی کوشش کرے ،حافظ نعیم الرحمن
شہر میں بجلی اور پانی کامصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے ، عوام ہمارا ساتھ دیں ، نو منتخب یوتھ لیڈر شپ کے استقبالیے سے خطاب
منگل 24 اپریل 2018 22:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت ’’کراچی یوتھ الیکشن‘‘ میں منتخب ہونے والے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان ، امیر ضلع غربی عبد الرزاق خان ، نائب امیر ضلع فضل احد حنیف ، نائب ڈپٹی سیکرٹری و نگراں میڈیا سیل ضلع غربی گل رحیم،جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر جنرل سکریٹری عارف غزنوی ودیگر بھی موجود تھے ۔ جے آئی یوتھ ضلع غربی یوتھ ممبر شپ اور یوتھ لیڈر شپ کے نگراں گل رحیم نے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ مہم میں 30ہزار نوجوانوں سے رابطہ ہوا جس میںسے 24433نوجوان ممبر بنے۔ 30یوسیز میں انتخابات ہوئے، 290افراد منتخب ہوئے ۔ استقبالیے میں یوسی 21ہریانہ کالونی سے پیپلز پارٹی کی30،یوسی 18سے اے این پی کے 18افراد اور قوت گویائی سے محروم افراد سمیت سیکڑوں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام کے نکلنے سے ہی نادرا کا مسئلہ حل ہوا ہے ، بلاک شدہ شناختی کارڈ درست ہوئے ہیں ، یہ جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد ہے جس کے نتیجے میں عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں ، اسی طرح بجلی اور پانی کے مسئلے کو بھی حل کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسی سیاسی جماعت نہیں ہے جو دولت کی بنیاد پر چلتی ہے ،ملک میں کوئی وراثت اور کوئی وصیت کی بنیاد پر پارٹی چلارہا ہے ، جماعت اسلامی اور دوسری پارٹیوں میں یہی فرق ہے کہ جماعت اسلامی میں غریب اور متوسط گھرانے کا فرد بھی جماعت اسلامی کا امیر بن سکتا ہے جبکہ دوسری پارٹی میں ایسا نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں ووٹ لاکھوں اور کروڑوں روپوں میں خرید ے گئے، اللہ کا شکر ہے کہ جماعت اسلامی نے ایسی تربیت کی ہے کہ ہمارا ایک ممبر بھی نہیں بکا۔انہوں نے کہا کہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے شہر کی بے مثا ل خدمت کی اور شہریوں کو k3منصوبہ مکمل کرکے دیا ، کچی آبادیوں کو لیز کروایا،K4منصوبہ شروع کیا مگر افسوس کہ وہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔محمد اسحاق خان نے کہا کہ ضلع غربی میں24ہزارسے زائد نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کا ممبر بننا خوش آئند ہے ، اب انہی نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل حل کریں ،معاشرے میں خیر اور نیکی کے کام کریںیہی جماعت اسلامی کی دعوت ہے ۔عبد الرزاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کا انتخاب اس لیے کیا ہے کہ یہ معاشرے میں بے شمار مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پر جدوجہد کریں ،جے آئی یوتھ نے ضلع غربی میں ہزاروں کی تعداد میں ممبر منتخب کیے ہیں ، اب نومنتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوامی رابطہ مہم کے ذریعے جماعت اسلامی کی دعوت اور پیغام کو معاشرے میں عام کریں اور جے آئی یوتھ کے ممبرز میں اضافہ کریں، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور معاشرے میں تبدیلی یوتھ کے ذریعے ہی ممکن ہے ، 2018کے الیکشن آنے والے ہیں ، نوجوان جماعت اسلامی کے نمائندگی کرتے ہوئے گھر گھر رابطہ کریں ۔جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے خلاف مہم چلائی اور الحمد للہ اس مہم کے مثبت اثرات بھی نظر آئے اور وزیر اعلیٰ خود جماعت اسلامی کے دفتر میں تشریف لائے ، شہر میں حقیقی تبدیلی اگر کوئی جماعت لاسکتی ہے تو وہ واحد جماعت اسلامی ہے ، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو دھوکے اور فراڈ کے سوا کچھ نہیں دیا ۔پیپلز پارٹی گزشتہ 30سالوں سے سندھ میںحکومت کررہی ہے لیکن اس نے سندھ اور کراچی کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ سرکاری اداروں کی صورتحال بد تر ہوگئی ہے ، ہزاروں کی تعداد میں سرکاری اسکولز وڈیروں کے اصطبل بنے ہوئے ہیں لیکن سندھ کے غریب عوام کے لیے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت فراہم نہیں کی ۔ حافظ بلال رمضان نے کہا کہ نومنتخب یوتھ لیڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ’’کراچی یوتھ الیکشن‘‘ میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔آج کے منتخب نمائندوں کے پاس جا کر شہری مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہیں یا کھیل کے میدانوں کے مسائل کی بات کرتے ہیں تو تمام منتخب نمائندے فنڈز کا رونا روتے ہیں اور عوام کے مسائل حل نہیں کرتے لیکن ماہانہ تنخواہ باقاعدہ وصول کی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اس شہرمیں متبادل قیادت پیدا کی جائے جو شہر کے مسائل حل کرنے میں مدد کرے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.