ڈی جی پی آر کے 19معطل ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری ،تین روز میں جواب طلب
دو دن سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ، آج ڈیوٹی پر نہ آئے تو نوکری سے نکال دیا جائے گا ‘ترجمان دفتر کے سٹاف کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر دی گئی ، غنڈہ یونین سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،ہڑتال عملی طور پر غیر موئثر ہو گئی پنجاب حکومت نے سرکاری امور کی بلاتعطل انجام دہی کیلئے ڈی جی پی آر کو متبادل سٹاف فراہم کر دیا ۔ نجی ٹرانسپورٹ کی خدمات حاصل یونین صدر کرپشن، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل ہو چکا ، مذاکرات کیلئے نااہل شخص کسی ملازم کو کیا بحال کرائے گا اکثر ہڑتالی ملازمین نے معافی کیلئے انتظامیہ کو درخواستیں دے دیں،آئندہ مظاہروں میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی ‘ترجمان
منگل 24 اپریل 2018 21:57
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا مس کنڈکٹ ، سرکاری املاک کی توڑپھوڑ، کارسرکارامیں مداخت، ہنگامہ آرائی ، غنڈہ گردی، افسران خصوصی طور لیڈی افسران سے بدتمیزی اورانہیں حراساں کرنے اورملازمین کواستعال دلاکر افسران اور سرکاری گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچنے کے الزامات کے تحت جن اہلکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں واصف حمید اسسٹنٹ، محمد تصور سینئر کلرک، عاطف اسلم سینئر کلرک، مشتاق علی سٹینوگرافر، شوکت علی وٹو، خالد فیروز آپریٹر، مجیب اسلم آپریٹر،محمد عباس آپریٹر، عبدالمجید آپریٹر، مرزا صغیر احمد ٹیلیکس آپریٹر، محمد ریاض جونیئر کلرک، ارشادرشید نائب قاصد،عمر خان نائب قاصد، وسیم اختر ڈرائیور،شہریار بشیر کمپوزر، علی رضا ڈاک رنر،محمد دلاور چوکیدار، احسن اقبال ہیلپرشامل ہیںجبکہ انہی الزامات کے تحت جرارعباس ڈارک روم اٹینڈنٹ، حمزہ باجوہ ڈرائیورکو نوکری سے نکال دیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ دفتر کے سٹاف کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر دی گئی ہے اور انہیں غنڈہ یونین سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اعلی حکام کے فوری اقدامات سے غنڈہ یونین کی سرپرستی میں ہونے والی ہڑتال عملی طور پر غیر موئثر ہو گئی ہے۔ سرکاری مصروفیات کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اورملازمین کی اکثریت نے ہڑتالی ٹولے سے لاتعلقی اختیار کر کے دفتری امور سنبھال لیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری امور کی بلاتعطل انجام دہی کیلئے ڈی جی پی آر کو متبادل سٹاف فراہم کر دیا ہے ۔ ترجمان نے متنبہ کیا کہ ہڑتالی عناصر نوکریاں بچانے کیلئے احتجاج ختم کر کے کل تک واپس دفتر آجائیںورنہ حتمی کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں ۔غنڈہ گردی اور ہنگامہ آرائی سے حکومتی ادارے پر دبائو نہیں ڈالا جا سکتا۔جن ملازمین کی نظر میں لیڈی افسران کی کوئی عزت نہیں اور وہ ان سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں ایسے عناصر کو سرکاری نوکری کا کوئی حق نہیں۔ ترجمان محکمہ تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ یونین صدر خود معطل اور کرپشن، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہے ۔ایسا شخص جو خود مزاکرات کرنے کا اہل نہ ہووہ بھلا کسی ملازم کو کیا بحال کرائے گامزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.