میپکو اتھارٹی ،8ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنادیں

منگل 24 اپریل 2018 21:54

ملتان۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئی8ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن میپکو محمد نعیم اللہ نے پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ (سٹینڈنگ آرڈرز ) آرڈی نینس 1968؁ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میپکو حسن آبادسب ڈویژن ملتان کے سب ڈویژنل کلرک (سینئر کلرک ) کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر سزا سناتے ہوئے ایک سال کے لئے جونیئر کلرک کے عہدے پر تنزلی کردی ہے جبکہ میپکو سٹی ڈویژن ملتان (ریونیوآفس) کے کمرشل اسسٹنٹ نذیراحمد کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر سزاسناتے ہوئے ایک سال کے لئے لوئرڈویژنل کلرک(ایل ڈی سی) کے عہدے پر تنزلی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میپکو گارڈن ٹائون سب ڈویژن ملتان کے سب ڈویژنل کلرک نصر عباس ،ریونیوآفس کہروڑپکاڈویژن کے کمرشل سپریٹنڈنٹ بشیراحمد، میپکو کمپیوٹر سنٹر ڈیرہ غازی خان کے نائب قاصد محمد ارشد، میپکو سٹی سب ڈویژن چیچہ وطنی کے لاری ڈرائیور محمد اقبال، ریونیوآفس میپکو ڈویژن ہارون آباد کے کمرشل اسسٹنٹ خلیق الرحمن، ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن کوٹ ادو کے لاری ڈرائیور انتخاب عالم خان کی ایک ، ایک سال کے لئے ایک سالانہ ترقیاں روک دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :