کوئٹہ دھماکو ں کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی

داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی عمارتوں میں سخت انتظامات

منگل 24 اپریل 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کوئٹہ دھماکو ں کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی، داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکوں کے بعد لاہور سمیت پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروںنے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارات خصوصاً قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی عمارتوں، بڑے ہوٹلوں اور مزاروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔ شہر میں نصب شدہ سکیورٹی کیمروں اور کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا جارہاہے۔ شہرکے اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور پولیس کی گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مختلف شاہراہوں پر ناکے لگا کر ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔جبکہ لاہور کے ایئرپورٹ پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اور اطراف میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ۔لاہور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو جانے کی اجاز ت دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :