الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی بارے اعدادوشمارجاری کردیئے

منگل 24 اپریل 2018 21:50

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی بارے اعدادوشمارجاری کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے اعدادوشمارجاری کردیئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں قائم ڈسپلے سنٹروں پر اب تک تقریباً 6 لاکھ سے زائد افراد نے غیر حتمی ، ابتدائی انتخابی فہرستوں میں درج اپنے اور اپنے اہل خانہ کے کوائف کو چیک کیا ہے۔ڈسپلے سنٹروں پر اب تک جمع کروائے گئے فارموں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اس کے علاوہ تقریباً 28 لاکھ افراد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 8300 شارٹ میسج سروس پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔